صفی لکھنوی (وفات:1950ء )اعجاز ہی اعجاز تھے اطوارِ محمد رفتارِ محمد ہو کہ گفتارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلموہ سادگیٔ وضع وہ اندازِ مساوات سرمایۂ آرائشِ دربارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلمسلمان و سلیماں میں نہ تھا فرق وہاں کچھ تھا ظلِّ ہُما سایۂ دیوارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلماقوام کو کس قعرِ مذلّت سے نکالا دنیا پہ ہے احسانِ گراں بارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلماسلام جو ہے آشتی و امن کا پیغام سمجھو تو اسے مسلکِ ہموارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلمفطرت کے قوانین کا مجموعہ ہے اسلام ہر قلبِ حق آگاہ طرف دارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلممقصود نہ تھی جنگ سے تسخیرِ ممالک پیکارِ حکیمانہ تھی پیکارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلماس وقت دیا اذن پئے جنگِ دفاعی ہونے لگے مقتول جب انصارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلمآقائے دو عالم کے غلاموں سے تو پوچھو آزادوں سے بہتر تھے گرفتارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلمہم جنسوں کی اصلاح میں کل عمر بسر کیاللہ رے صفیؔ جذبۂ ایثارِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم