نعت میں شرک و بدعت اور غلو کااسلوبنعت کا ایک اہم اور مشہور مگر شرکیہ انداز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جناب میں اپنے حالات اور مصائب و آلام کا اظہار کرکے ان سے مدد طلب کرنا، فریاد کرنا اور مشکل کشائی و حاجت روائی کے لیے سوال کرنا ہے ۔ شفائے امراض ، حصول مقاصد اور مصائب و مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے بار گاہ رسالت میں عرضداشت پیش کرنا نعت کے اجزائے ترکیبی میں شامل رہا ہے، مثلاً:امام بوصیری کا قصیدہ بردہ جو انفرادی مصائب کا نمونہ ہے اور ملت اسلامیہ کی اجتماعی تباہی و بربادی کا المیہ جسے حالیؔ جیسے مؤحدّ شاعر نے بھی (ٹھوکر کھاتے ہوئے) روایتی شاعری کی رو میں بہہ کر بصورت ’’استغاثہ‘‘ بہ درگاہِ رسالت پیش کیا ہے:اے خاصۂ خاصانِ رسل وقتِ دعا ہےامت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہےفریاد ہے اے کشتیِ امت کے نگہبان!بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہےاسی طرح اقبالؔ نے بھی بعنوان ’’حضور رسالت مآب میں‘‘ پہلے تو نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محض تخاطب کا انداز اختیار کیا ہے اور استعانت و استغاثہ کی شاعری نہیں کی، مثلاً :حضور! دہر میں آسودگی نہیں ملتیتلاش جس کی ہے وہ زندگی نہیں ملتیہزاروں لالہ و گل ہیں ریاضِ ہستی میںوفا کی جس میں ہو بُو وہ کلی نہیں ملتی