حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت زکریا علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ ان کا نام بھی اللہ تعالیٰ کا فرمودہ ہے، آپ نیکوں کے سردار، زہدو ورع میں بے مثال اوراپنے خالہ زاد بھائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کی تصدیق کرنے والے تھے، چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد مبارک کچھ یوں ہے:تم اے یحییٰ کتاب اللہ کو مضبوط ہو کر، لوعنایت کی تھی ہم نے کم سنی میں فہمِ دیں ان کومزاجِ نرم اور پاکیزگی بھی ان کو بخشی تھیوہ بے حد متقی تھے واقعی اور پاک دامن بھیبڑے خدمت گزار از بس کہ تھے ماں باپ کے اپنےوہ نافرمان بندے بھی نہیں تھے اپنے مولا کےسلام اس روز بھی ان پر ولادت جب ہوئی ان کیسلام اس روز بھی ان پر کہ رحلت ہوگی جب ان کیاوراس دن بھی کہ جب زندہ کیے جائیں گے وہ پھر سےاللہ تعالیٰ کی جناب سے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو ان آیات میں جو سلامتی کی دعا دی گئی ہے، اس میں تین اوقات کی تخصیص کی گئی ہے۔