جعفر طیار(دارالسلام۔ لاہور)نبی کی رہ پہ چلن ہو تو نعت ہوتی ہےجو سنتوں سے لگن ہو تو نعت ہوتی ہےنہیں ہے نعت فقط نام شعر گوئی کاعمل مآلِ سُخن ہو تو نعت ہوتی ہےجو کوئی مدحِ محمدؐ میں محو ہو بلبلحدیث اُس کا چمن ہو تو نعت ہوتی ہےفقط زباں ہی نہیں دل بھی ہو غلام اُن کامطیع سارا بدن ہو تو نعت ہوتی ہےکلامِ میرِ امم سے قرار ملتا ہےحدیث سایہ فگن ہو تو نعت ہوتی ہےقلم محاذِ نگارش میں تیغ بن جائےکہ بدعتوں کا بِزَن ہو تو نعت ہوتی ہےکبھی بھی ملک و وطن کے نہ دین ہو تابعجو دیں کے تابع وطن ہو تو نعت ہوتی ہے