زاہدفخریؔکاش وہ چہرہ مری آنکھ نے دیکھا ہوتامجھ کو تقدیر نے اُس دور میں لکّھا ہوتاباتیں سنتا میں کبھی پوچھتا معنی ان کےآپ کے سامنے اصحاب میں بیٹھا ہوتاہر سیہ رات میں سورج ہیں حدیثیں ان کیوہ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتاعلم کا شہر مجھے علم عطا کرتا ہےحرف ملتے نہ اگر جہل میں ڈوبا ہوتافخریؔ جب مسجدِ نبوی میں اذانیں ہوتیںمیں مدینے سے گزرتا ہوا جھونکا ہوتا