تو بس اس بحث کو تم چھوڑ کر فی الفور لے آؤ!ہمارے سامنے وہ شے کہ جس سے تم ڈراتے ہوکہا یہ نوح نے ان سے کہ اس میں شک نہیں کوئیکہ مولا جلد دکھلائے گا تم لوگوں کو شکل اس کیجب اللہ کا عذاب طوفان کی شکل میں قریب آگیا تو حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے متبعین کو کشتی میں سوار کر لیا۔ لیکن ان کا بیٹا نافرمانوں کے ساتھ ہو لیا۔ نوح علیہ السلام نے شفقتِ پدری میں اسے پکارا لیکن وہ ہدایت کی طرف نہ پلٹا، پھرنوح علیہ السلام اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے مخاطب ہوئے:پکارا اپنے رب کو نوح نے اور عرض فرمایامرے رب! میرا بیٹا بھی تو میری آل میں سے تھاکہا اللہ نے اے نوح سن لو بات ہے اتنینہیں تھا وہ تمھاری آل میں داخل سرے سے ہیکہ تھے اس کے عمل سارے کے سارے غیر شائستہلہٰذا مجھ سے آئندہ نہ کرنا تم سوال ایسااس مرحلے پر جوں ہی نوح علیہ السلام معافی کے خواستگار ہوئے تورحمت ِ باری تعالیٰ نے انھیں اپنے جَلَوْ میں لے لیا اورنویدِ قبولیت یوں سنائی:؎ یہ فرمایا گیا اے نوح! اترو اب سفینے سےہماری سمت سے وہ سب سلام اور برکتیں لے کے