کہیں دولت کے طراروں میں بہکتی ہوئی مے کہیں شیطان کے تاروں پہ تھرکتی ہوئی نَے صلۂ حق و صداقت کے مناظر تھے عجیب کہیں نمرود کے شعلے کہیں صِہیوں کی صلیبکرۂ ارض پہ چھائی تھی کراں تا بہ کراں تیرگی جہل و ضلالت کی، توہُّم کا دھواںگھُٹ رہا تھا خرد و ہوشِ خداداد کا دم کھائے ٹھوکر جو کہیں عقل بڑھے چند قدمایسے ظلمات میں اک شامِ مرادات آئی جس نے تاریخ بدل دی وہ حسیں رات آئی بارشِ فیضِ مشیّت سے نکھرتی ہوئی رات شانۂ عظمتِ آدم پہ بکھرتی ہوئی راتدہر کا شانۂ احساس ہلاتی ہوئی رات سوئی دُنیا کے نصیبوں کو جگاتی ہوئی راتعرش کی سیر لبِ بام سے کرتی ہوئی رات عالمِ قدس کے زینے سے اترتی ہوئی راتکوہِ فاران کی وادی سے ابھرتی ہوئی رات زیرِ پا ظُلمتِ عالَم کو کچلتی ہوئی رات