کرکے راہِ حق کی طرف دعوت دی بلکہ ستاروں اور سیّاروں کی بے ثباتی اور فنا کے منظر کو پیش کر کے اس حقیقت سے بھی آگاہ کر دیا کہ تمھارا یہ خیال قطعاً غلط ہے کہ یہ ستارے [1] تمھاری قسمت کو بنانے یا بگاڑنے پر قادر ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام نے ذات واحد کے بھروسے پر اپنی قوم کے سامنے پیغام حق یوں سنایا:یہ فرمایا کہ کیا تم لوگ کرتے ہو پرستاریخدا کو چھوڑ کر اس قسم کی ناکارہ چیزوں کیکہ تم کو کوئی نفع و ضرر پہنچا ہی نہیں سکتیںکہا اس وقت ابراہیم نے ان سے کہ اے لوگو!بھلا کیا پوجتے ہو اپنی ہی مصنوعہ چیزوں کودرآنحالیکہ تم کو بھی تمھاری صنعتوں کو بھیکیا ہے خلق ہر آئینہ[2] ربِّ دو جہاں نے ہیمیں تم سب سے کنارہ کرتا ہوں بس آج کے دن سےاور ان سے بھی جنھیں تم پوجتے ہو ماسوا رب کےنمرود کو جب یہ معلوم ہوا تو آپے سے باہر ہوگیا اور سوچنے لگا کہ اس شخص کی پیغمبرانہ تبلیغ و دعوت کی سرگرمیاں اگر اسی طرح جاری رہیں تو یہ میری ربوبیت، ملوکیت اور الوہیت سے بھی سب رعایا کو برگشتہ کردے گا ۔نمرود نے ابراہیم علیہ السلام کو اپنے دربار میں بلایا اور دریافت کیا کہ اگر میرے علاوہ تیرا کوئی اور رب ہے تواس کا ایسا وصف بیان کر کہ جس کی قدرت مجھ میں نہ ہو۔