پیرایۂ بیان اختیار کیا۔[1]اسی نفسیاتی حربے اور معالجے کا بیان قرآن مجید کی آیات میں یوں ہے:تو جب ان پر تسلط ہوگیا تاریکیٔ شب کاانھوں نے اک ستارہ آسماں پر ضوفگن دیکھاوہ فرمانے لگے کیا یہ ستارہ ہی مرا رب ہے!مگر جس وقت وہ گم ہوگیا زیرِ اُفق جاکےکہا میں واسطہ رکھتا نہیں گم ہونے والوں سےپھر اس کے بعد جب مہتاب کو پر توفشاں دیکھاگماں گزرا انھیں اس کا کہ شاید رب ہے یہ میرامگر جس وقت وہ بھی ہوگیا نظروں سے پوشیدہکہا مجھ کو ہدایت گر نہ فرماتا مرا مولاتو آجاتا میں خود بھٹکے ہوئے لوگوں کے زمرے میںپھر آخر کار دیکھا جبکہ سورج کو درخشندہگماں گزرا انھیں اس کا کہ شاید رب ہے یہ میراکہ یہ تو پیشتر کی دونوں چیزوں سے بڑا بھی ہےمگر جس وقت وہ بھی چھپ گیا زیرِ افق جاکےکہا: ’’اے قوم! میں بیزار ہوں بے شبہ اس شے سےجسے تم لوگ اپنے شرک کا ساماں بناتے ہویوں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نہ صرف ان کے سفلی معبودانِ باطلہ کی حقیقت و اشگاف