جب اس کے سامنے رکھی یہ ابراہیم نے حجتکہ میرا پالنے والا تو ہے وہ صاحبِ قدرتکہ جس کے ہاتھ میں ہے زندگی اور موت ہر شے کیکہا اس نے کہ مرگ و زیست پر قدرت ہے مجھ کو بھییہ فرمایا پھر ابراہیم نے اس مردِ فاسق سےکہ میرا رب تو سورج کو عیاں کرتا ہے مشرق سےاگر قدرت ہے تو مغرب سے تو کردے اسے ظاہریہ سننا تھا کہ بس مبہوت ہو کر رہ گیا کافرمگر وہ قبولِ حق سے منحرف ہی رہا اور اُس نے بادشاہ کی توہین اور باپ دادا کے دین کی مخالفت میں ابراہیم علیہ السلام کو دہکتی آگ میں جلا دینا چاہالیکن ابراہیم علیہ السلام کو ایسا زبردست سہارا حاصل تھا جو تمام نصرتوں کا ناصر ہے اور وہ تھا اللہ واحد کا سہارا جس نے اپنے جلیل القدر پیغمبر اور عظیم المرتبت ہادی کو بے یارو مددگار نہ رہنے دیا اور دشمنوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔ [1]