وبل رمسک شؤبوب الجنان وقدوافاک من ربک الرضوان والعدنأنیٰ بعدت وقد خلفت مدرسۃدینیۃ تتھادی سوحھا السننأحییت سنۃ طہ بعد موتتھاوأنت ما بقیت من أجرھا قمنفیھا من العلماء الغر ترأسھاعزائم الخیر والإخلاص والمنن[1]علم و علما کا یہ خادم، کتاب و سنت کا شیدائی، حاتمِ وقت ۳۰؍ ربیع الاول ۱۳۵۷ھ مطابق ۳۱؍ مئی ۱۹۳۸ء و یکم ربیع الآخر ۱۳۵۷ھ مطابق یکم جون ۱۹۳۸ء کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے اس دارِفانی کو خیر باد کہہ گیا، إنا ﷲ و إنا إلیہ راجعون۔ جنازے کی نماز مولانا محمد صاحب جوناگڑھی نے پڑھائی۔ پسماندگان میں تین صاحب زادے اور چار صاحب زادیاں چھوڑیں ۔ آپ پردادا ہو چکے تھے۔ [2]صاحب زادوں کے نام اس طرح ہیں : حافظ فضل الرحمن، حاجی عبد الوہاب، شیخ حبیب الرحمن۔حاجی عبدالوہاب نے اپنے والد کی وصیت کے مطابق مدرسے کا نظام سنبھالا اور ۱۹۴۷ء میں مدرسہ بند ہونے تک آپ اس کے مہتمم و سرپرست رہے۔ شیخ