مرحبا، صد مرحبا یہ بزم آرائی تریحبذا، صد حبذا، یہ رونق افزائی تریانتظار دید میں آنکھیں تھیں پتھرائی ہوئیپھر پھڑک اٹھیں ، عجب معجز نمائی ہے تریقلبِ باطل زخم خوردہ مضطرب حیران ہےدیکھ کر میداں میں پھر ہنگامہ آرائی ترییاران مشرب جھوم اٹھے از رفتگی وبے خودیمیکدے میں جب ہوئی پھر جلوہ فرمائی تری[1]اس رسالے کے مارچ ۱۹۴۷ء کے آخری صفحہ پر یہ اعلان مندرج ہے:’’۔۔۔ جو صاحب اپریل ۱۹۴۶ء سے اس کے خریدار بنے ہیں ، ان کا سالانہ چندہ اسی نمبر پر ختم ہو جاتا ہے، اگر وہ چاہتے ہیں کہ محدث برابر ان کے پاس پہنچتا رہے تو وہ فوراً ایک روپیہ بذریعہ منی آرڈر منیجر کے نام بھیج دیں ۔۔۔۔‘‘[2]مولانا ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی، ’’ہندوستان میں جماعت اہلِ حدیث کی علمی خدمات‘‘ میں ’’جماعت اہلِ حدیث کے اخبارات‘‘ کے تعارف کے ضمن میں رسالہ ’’محدث‘‘ کے بارے میں لکھتے ہیں :نام اخبار: محدث زبان : اردووقتِ اشاعت: ماہانہ مقامِ اشاعت : دہلیادارہ اخبار: مولوی عبید اﷲ مبارک پوری ومولوی نذیر احمد املوی