Maktaba Wahhabi

92 - 89
اصولِ حدیث میں پائی جانے والی کسی معروف قولی یا فعلی حدیث کی حُجّیّت کا انکار کیا،وہ کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہوگیا۔قیامت کے دن اُس کا حشر یہود ونصاریٰ یا کافرقوموں میں سے، جس کے ساتھ اللہ چاہے، ہوگا۔ الغرض: ایسے ہی تعظیمِ سنّت وحدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،اُس پر عمل کرنے کے وجوب اور اُس کی مخالفت سے تحذیر وتنبیہہ کے متعلق صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین،تابعینِ عظام رحمہم اللہ اور ان کے بعد آنے والے اہلِ علم وفضل آئمہ وعلماء کے بیشمار آثار موجود ہیں ۔لیکن طالب ِ حق کے لیے ٔیہی کافی وشافی ہیں ۔ اللہ سے ہماری دعاء ہے کہ ہمیں اور تمام مسلمانوں کو ایسے تمام اعمال کی توفیق بخشے جو اُس کی رضا کا باعث ہیں اور ایسے تمام افعال سے محفوظ رکھے جو اس کے غضب کا سبب ہیں اور ہم سب کو صراطِ مستقیم اور جادۂ حق کی ہدایت عطا فرمائے،وہ بہت ہی قر یب سے سننے والا اور قبول کرنے والاہے۔‘‘ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی عَبْدِہٖ وَرَسُوْلِہٖ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَتْبَاعِہٖ بِاِحْسَانٍ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ۔
Flag Counter