Maktaba Wahhabi

38 - 89
ظَلَمُوْا مِنْھُمْ} (سورۃ العنکبوت:۴۶) ’’اور اہلِ کتاب کے ساتھ اچھی بات سے مجادلہ ومناظرہ کریں ، سوائے اُن لوگوں کے جو اُن میں سے ظالم ہوں ۔‘‘ 4۔دعوت کس چیز کی طرف؟ وہ کیا چیز ہے کہ جس کی طرف دعوت دی جائے؟ وہ کونسا امر ہے جو دعاۃ ومبلّغین پر واجب ہے کہ اس کی لوگوں کے سامنے خوب خوب وضاحت کریں ؟جیسا کہ انبیاء و رسل علیہم الصلوٰۃ والسلام نے اُسے واضح فرمایا۔ وہ اللہ کی سیدھی راہ’’صراطِ مستقیم‘‘ہے۔جو اللہ کا دین ِحق ہے، اور یہی محلِ دعوت وتبلیغ ہے جیسا کہ اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کا ارشاد ہے۔ {اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ ُ} (سورۃ النحل:۱۲۵) ’’اپنے رب کی راہ کی طرف دعوت دیں ۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی سبیل اورراہ اسلام ہے ۔یہی صراطِ مستقیم اور یہی اللہ کا دین ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔اسی کی طرف دعوت دینا واجب ہے نہ کہ کسی کے مذہب یا رائے کی طرف،بلکہ صرف اللہ کے دین،اللہ کے صراطِ مستقیم کی طرف جو اللہ نے اپنے نبی وخلیل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دے کر بھیجا ۔قرآنِ عظیم اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ صحیح سنّت واحادیث اسی چیز پر دلالت کرتی ہیں ۔ اِس دعوت میں سب سے پہلی اور سرے کی چیز صحیح عقیدہ،اخلاص لِلّٰہ،عبادت میں اللہ کی وحدانیّت،اُس کے رسولوں اور روزِ قیامت پر ایمان اور ہر اُس بات پر ایمان لانے کی دعوت دینا ہے جو اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہے۔یہی صراطِ مستقیم کی اساس وبنیاد
Flag Counter