Maktaba Wahhabi

73 - 89
’’ان لوگوں کو ڈرنا چاہیے جو نبی( صلی اللہ علیہ وسلم )کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں کہ انہیں کوئی فتنہ نہ گھیرلے یا وہ دردناک عذاب کا شکار نہ ہوجائیں ۔‘‘ اور سورۃ الحشر میں فرمانِ الٰہی ہے: {وَمَا اٰتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا وَاتَّقُوْااللّٰہَ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِo} (سورۃ الحشر:۷) ’’رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جو حکم دیں اُسے اپناؤ اور جس چیز سے روکیں اُس سے باز آجاؤ۔اور اللہ سے ڈروبیشک اللہ تعالیٰ سخت عقاب وعذاب والا ہے۔‘‘ اِسی معنیٰ ومفہوم کی آیات بکثرت ہیں اور وہ سب بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے تمام احکام کی اتّباع کے وجوب پر اُسی طرح دلالت کرتی ہیں جیساکہ کتاب اللہ کی اتّباع واطاعت،اُس کے ساتھ تمسّک وتعلق اور اُس کے اوامرونواہی کی اطاعت کے وجوب پردلائل گزرے ہیں ۔ یہ دونوں ماخذ کتاب اللہ اور سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم باہم دیگر لازم وملزم ہیں ۔جس نے ان میں سے کسی ایک کا بھی انکار کیا اُس نے دوسرے کا بھی انکار کیا اوراُسے جھٹلایا۔وہ اہلِ علم وایمان کے نزدیک متّفقہ طور پر کفراورضلالت وگمراہی پراور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تواتر کی حدتک پہنچی ہوئی بکثرت احادیث موجود ومروی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے احکام کی اتّباع اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معصیّت ونافرمانی کی تحریم کے بارے میں ہیں ،یہ احکام زمانۂ نبوت کے لوگوں سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے ہیں ۔چنانچہ صحیحین میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
Flag Counter