Maktaba Wahhabi

22 - 89
1۔ دعوت الیٰ اللہ کی شرعی حیثیّت عملِ دعوت وارشاد کے حکم اور اس کی شرعی حیثیّت پر کتاب وسنت کے دلائل شاہد ہیں کہ یہ ایک واجب اورنہایت اہم فرائض میں سے ہے۔اِس بات کے دلائل بکثرت ہیں جن میں سے ہی ارشادِ الٰہی ہے: {وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ اِلٰی الْخَیْرِ وَیَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیِنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاُولٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَo} (سورۃ آل عمران:۱۰۴) ’’تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو بھلائی کی طرف دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے اور وہی کامیابی پانے والے ہیں ۔‘‘ اور ارشادِ ربّانی ہے: {اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَجَادِلْھُمْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ} (سورۃ النحل:۱۲۵) ’’راہِ حقکی طرف حکمت اور نیک نصیحت کے ساتھ دعوت دو اور بہتر چیز کے ساتھ اُن سے جھگڑا (مناظرہ)کرو۔‘‘ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَادْعُ اِلٰی رَبِّکَ وَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَo} (سورۃ القصص:۸۷) ’’اپنے رب کی طرف دعوت دو اور مشرکین میں سے مت ہو۔‘‘ اُن دلائل میں سے ہی یہ فرمانِ رب العزت بھی ہے:
Flag Counter