Maktaba Wahhabi

76 - 156
ہم آہنگ ہو۔ (یعنی تجربہ کار متقی، عالم و عامل معالج ہو) اور اس کا دم، جھاڑ پھونک جن سے متاثرہ شخص کے لیے متعین دم ہو۔ (یعنی ادھر اُدھر کی پھونکا پھانکی نہ کرتا رہے۔ قرآن و سنت سے متعین دم کرے۔ ) یہ عمل تین بار یا اس سے زیادہ مرتبہ کیا جائے۔پورے کا پورا قرآن دلوں کی بیماریوں کے لیے علاج اور مومنوں کے لیے شفا، ہدایت اور رحمت ہے لیکن اس میں سے کچھ سورتیں اور آیات یہاں پیش ہیں ۔ شرعی علاج میں مریض کے لیے ضروری ہے کہ اسے مکمل اعتماد ہواور اللہ تعالیٰ کی طرف سچی توجہ اور شیطانوں سے ایسی صحیح پناہ کی طلب پائی جائے۔مریض صدقِ دل سے اللہ عزوجل کی پناہ کا طلبگار ہو۔ اورمعالج میں بھی ان اوصاف کا پایا جانا ضروری ہے۔ کیونکہ ہتھیار کی طاقت اس کے چلانے والے کی طاقت پر منحصر ہوتی ہے۔
Flag Counter