Maktaba Wahhabi

25 - 156
میں اضافہ کریں گے اورجو کوئی دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے ہم اس میں سے کچھ دے دیں گے اور آخرت میں اس کے لیے کوئی حصہ نہیں ۔‘‘ ۴۔ تلاوت قرآن : بلاشک و شبہ قرآن مجید میں تمام بدنی اور قلبی بیماریوں کی مکمل دوا اور علاج ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ﴾ ۔ [اسراء ۸۲] ’’اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تھا : ’’اس بیماری کا علاج قرآن سے کرو ۔‘‘صحیح الجامع (۳۹۶۹)۔ خصوصاً سورت بقرہ کی تلاوت۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سورہ بقرہ پڑھا کرو‘ بیشک اس کا پڑھنا برکت کا باعث ‘اور اس
Flag Counter