٭ چار چیزیں چہرے کی رونق اور تروتازگی میں اضافہ کرتی ہیں : ۱۔ مروت ۲۔ وفاء ۳۔کرم نوازی ۴۔تقوی۔٭ چار چیزیں بدبختی اور بغض کو کھینچ کرلاتی ہیں :۱۔ تکبر ۲۔حسد ۳۔ جھوٹ ۴۔چغل خوری۔ ٭ چار چیزیں رزق کو کھینچ کر لاتی ہیں :۱۔ راتوں کو قیام کرنا ۲۔سحر کے وقت کثرت سے استغفار کرنا۔۳۔ اور صدقہ وخیرات کرنا ۴۔ اور صبح وشام کا ذکر کرنا۔٭ چار چیزیں رزق میں رکاوٹ ڈالتی ہیں :۱۔صبح کے وقت کی نیند ۲۔نماز کم پڑہنا ۔۳۔ سستی ۴۔ خیانت۔٭ چار چیزیں ذہن اور سمجھ کو نقصان پہنچاتی ہیں :۱۔کھٹے میوے کھانے کی عادت ۲۔ پیٹ کے بل سونا۔۳۔ غم ۴۔ پریشانی۔