Maktaba Wahhabi

شرعی طریقہ دم و علاج

مؤلف: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

155
22۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم ! میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے زائد اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرتا ہوں ۔‘‘ [استغفار کے آسان الفاظ یہ ہیں :] ((اَسْتَغْفِرُاللّٰہِ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔))۔(دن میں ایک سو100 مرتبہ) ’’میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے اوراسکے حضور توبہ کرتاہوں ۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اﷲ عنہ ٗ فرماتے ہیں ہم ایک مجلس میں شمارکرتے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو باراستغفارکیا کرتے تھے ؛[آپ یوں فرماتے:] ((رَبِّ اغْفِرْلِی وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ))۔ ’’اے اللہ مجھے معاف کردے اور میری توبہ قبول کر بے شک تو ہی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔‘‘ 23۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس بار صبح اور دس بار شام کو مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ بروزقیامت میری شفاعت پالے گا۔
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
15پہلی بات
21نظربد؛ حسد اور جادوسے بچنے کے اسباب
21[گھروں کی حفاظت]
34دم کی شرعی حیثیت
37نظر بد سے حفاظت
43نظر بد لگ جانے کے بعد علاج
49اپنے آپ پر دم کیسے کریں ؟
61جادو ہو جانے کے بعد اس کا علاج
64غم و پریشانی کا علاج
70قلق ‘ اور نیند میں گھبراہٹ کا علاج
75آسیب کا علاج
77نظر بد ‘آسیب اور جادو کا دم
88ثانیاً: سنت مطہرہ سے
95مصیبت کا علاج
104سینہ کے تنگ ہونے کا علاج
107تکلیف و دکھ کا علاج
113ادائیگی قرض کی دعا
113قرض وغم کی دعا
114قدرتی اور نفع بخش علاج :
122وسوسہ کا علاج
126نفسیاتی امراض کا علاج
134چند لازمی تنبیہات
139صبح و شام کے اذکار
156چند حکمت بھری باتیں
Flag Counter