Maktaba Wahhabi

135 - 156
پائی جائیں : أ۔ اللہ تعالیٰ کا کلام ہو‘ یا اس کے اسماء و صفات پر مشتمل اذکار و دعائیں ہوں ۔ ب۔ واضح عربی زبان میں ہو‘ اور اس کا معنی سمجھا جاسکتا ہو۔ ج۔ یہ کہ اس جھاڑ پھونک پر کلی اعتماد نہ کیا جائے‘ بلکہ یہ اعتقاد رکھا جائے کہ یہ جھاڑ پھونک بذات خود مؤثر نہیں ‘ بلکہ اس کی تاثیر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیدا کردہ ہوتی ہے۔ 2۔ ممنوع جھاڑ پھونک : وہ ہے جس میں شرکیہ باتیں پائی جائیں ۔ جیسے غیر اللہ کو پکارنا ‘ اس سے مدد طلب کرنا‘ جنات اور شیاطین سے مدد طلب کرنا ؛ یا مجہول قسم کے نام گننا‘یا پھر ایسے کلام سے دم کرنا جس کا معنی سمجھ میں نہ آتا ہو۔ 3۔ دم کرنے والے اور دم کئے جانے والے کی نیت خالص ہو۔ اور ان دونوں میں سے ہر ایک کااعتقاد ہو کہ شفاء اللہ تعالیٰ کی
Flag Counter