Maktaba Wahhabi

89 - 346
کی۔یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مناظرے کے ہر میدان میں حریف کا دلائل کی پوری قوت سے مقابلہ کیا اور کسی سے کبھی شکست نہیں کھائی۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ حاجی اللہ دتا کی نرینہ اولاد تین بیٹے تھے، جن کی ترتیبِ ولادت یہ ہے: سب سے بڑے مولانا احمد الدین، ان سے چھوٹے میاں فضل احمداور سب سے چھوٹے مستری عبداللہ۔لیکن ان میں سے عالمِ دین صرف مولانا احمد الدین ہوئے اور انھوں نے علم کی وجہ سے ملک میں بڑی شہرت پائی۔یہ سب حضرات سفرِ آخرت پر روانہ ہوچکے ہیں۔معلوم نہیں ان کی اولاد میں سے کوئی صاحب اپنے بزرگوں کے متعلق کچھ معلومات رکھتے ہیں یا نہیں۔ مولانا احمد الدین کی شادی سگی خالہ کی بیٹی محمد بی بی سے ہوئی تھی، لیکن تین سال بعد انھوں نے طلاق دے دی۔اس اثنا میں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔پھر جوان عمر کے باوجود مولانا نے شادی نہیں کی۔کیوں طلاق ہوئی؟ اور کیوں دوسری شادی نہیں کی؟ اس کے متعلق ہمیں کچھ پتا نہیں اور نہ پتا کرنے کی ضرورت ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter