Maktaba Wahhabi

82 - 346
احمد الدین متاثر ہوئے اور پھر حصولِ علم کے میدان میں آگے قدم بڑھائے۔دینی مدارس میں فارسی کی ان کتابوں کی تعلیم بالکل ابتدا میں نہیں دی جاتی، بلکہ یہ اسی بچے کو پڑھائی جاتی ہیں، جو پہلے سے قرآن مجید بھی پڑھ چکا ہو اور اردو بھی جانتا ہو۔چنانچہ معلوم ہوا کہ مولانا احمد الدین نے قرآن مجید پڑھ لیا تھا اور اُردو سے بھی شدبد رکھتے تھے۔ 2۔سید محمد حسین: ان سے صرف ونحو کی بعض کتابیں پڑھیں، وہ کتابیں ہیں صرف بہائی، صرف میر، ابواب الصرف، زنجانی، زرادی، مراح الارواح وغیرہ۔ 3۔مولانا علاء الدین: ان سے منطق کی ابتدائی تین کتابیں ایسا غوجی، قال اقول اور مرقات پڑھیں۔کتبِ حدیث میں سے سنن ابی داؤد اور جامع ترمذی کے ابتدائی حصے پڑھے۔ 4۔مولانا سلطان احمد: یہ ضلع گوجراں والا کے موضع نت کلاں کے رہنے والے تھے۔حضرت حافظ عبدالمنان وزیر آبادی رحمہ اللہ کے شاگرد اور پنجابی کے شاعرتھے۔حافظ عبدالمنان صاحب کے حالات میں انھوں نے پنجابی نظم میں کتاب لکھی۔یہ پہلی کتاب ہے جو حضرت حافظ صاحب ممدوح کے حالات میں معرضِ تصنیف میں آئی۔مولانا احمدالدین گکھڑوی نے ان سے صرف و نحو، منطق، فقہ، اصولِ فقہ، حدیث، اصولِ حدیث، عربی ادبیات، تفسیرِ قرآن اور دیگر مروجہ علوم پڑھے۔ مولانا سلطان احمد سے انھوں نے کس طرح تحصیل علم کی؟ سنیے اور استاد اور شاگرد کو داد دیجیے! جب احمد الدین اپنے روز مرہ کے آبائی کام سے فارغ ہوتے تو گرمی ہو یا
Flag Counter