Maktaba Wahhabi

56 - 346
بعد مولانا سید محمد داؤد غزنوی کی اقتدا میں۔تفسیرِ قرآن کے سلسلے میں احناف کے علاوہ بہت سے اہلِ حدیث طلبا ان سے مستفید ہوئے۔ مولانا مفتی محمد حسن امرتسری مشہور دیو بندی عالم تھے۔حضرت مولانا سید عبدالجبار غزنوی کے شاگرد تھے۔تقسیمِ ملک سے قبل امرتسر میں ان کا سلسلہ تدریس جاری تھا، تقسیم کے بعد لاہور آ گئے اور جامعہ اشرفیہ کے نام سے درس گاہ جاری کی، جس سے تعلیم حاصل کرنے والوں میں متعدد اہلِ حدیث حضرات کے نام آتے ہیں۔ بریلوی مکتبِ فکر کے علما میں فیصل آباد کے مولانا سردار احمد مشہور عالم تھے، لیکن وہ اہلِ حدیث اور دیوبندیوں کے سخت مخالف تھے۔ ٭٭٭
Flag Counter