Maktaba Wahhabi

259 - 346
فرمایاکہ عیسائیوں کے پاس اللہ کی طرف سے نازل شدہ انجیل نہیں ہے۔یہ چار انجیلیں انھوں نے خود بنائی ہیں۔لوقا کی انجیل، یوحنا کی انجیل، متی کی انجیل اور مرقس کی انجیل وغیرہ۔انھوں نے کہا ایک انجیل سے چار انجیلیں بنا ڈالیں۔ایک عام آدمی کس طرح ثابت کرے گا کہ ان میں سے کون سی سچی ہے اور کون سی جھوٹی۔پھر مولانا احمد الدین صاحب نے دلائل دیتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ ان چاروں انجیلوں میں سے یوحنا کی انجیل قدرے سچی ہے۔باقی انجیلوں میں شام اور عراق میں بیٹھ کر کمی بیشی کی گئی ہے اور برطانیہ میں اپنے پاس سے لکھ لکھا کر انجیل میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ عیسیٰ خدا کا بیٹا ہے، مریم صدیقہ خدا کی بیوی ہے۔یہ سب جھوٹ ہے۔ مولانا نے پادری صاحب سے کہا: آپ برطانیہ سے سفر کرکے میرے ساتھ مناظرہ کرنے آئے ہیں۔آپ یہ ثابت کریں کہ جو میں نے چھبیس صفحات انجیل سے پڑھے ہیں، کیا ان میں کہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کا بیٹا کہا گیا ہے؟ یا انھوں نے خود فرمایا ہے کہ میں اللہ کا بیٹا ہوں ؟ یہ آپ کو ثابت کرنا پڑے گا ورنہ لکھ کر دینا ہوگا کہ میں(پادری)جھوٹا ہوں اور میرے سب ساتھی جھوٹے ہیں، اس لیے کہ آپ کے پاس کوئی صحیح دلیل نہیں ہے۔جب تک آپ اپنے حق میں دلیل نہیں دیں گے، احمد الدین مناظرہ جاری رکھے گا اور میدان سے آپ کو جانے نہیں دے گا، یا پھر آپ لکھ کر دیں کہ ہم نے انجیل میں اضافہ کیا ہے اور اپنا مذہب خود بنایا ہے۔لہٰذا ہم جھوٹے مذہب سے عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کا بیٹا اور مریم صدیقہ[ کو خدا کی بیوی کہہ رہے ہیں۔یہ سب باتیں انجیل میں نہیں ہیں، اور یہ کہ آپ لکھ کر دیں کہ مسلمان اپنے مذہب میں سچے ہیں۔یہ لکھ کر دیں گے تو مناظرہ ختم ہوگا۔ بہرحال پادری صاحب کوئی ایک بھی دلیل اپنے دعوے کے ثبوت میں نہ پیش
Flag Counter