Maktaba Wahhabi

185 - 346
میں مشرق اور مغرب کا فرق ہے اور پھر ان دونوں کے علاوہ ایک تیسری تورات سامریہ کی ہے، جو ان دونوں توراتوں سے مختلف ہے۔اب ان مسیحی دوستوں کو چاہیے کہ ان تینوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، باقی دو کو چھوڑ دیں۔فرقے بھی تین ہیں اور ان کی کتابیں بھی تین ہیں۔یہ تحریف کی ایک کھلی ہوئی علامت نہیں تو اور کیا ہے، لیکن یہ ان تینوں میں سے کسی کو بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کتاب صحیح ہے، اس لیے کہ کسی کتاب کے صحیح ہونے کے لیے دلائل کی ضرورت ہے، جو ان کے پاس نہیں ہیں۔ اس تحقیق کے لیے پادری فنڈر صاحب کی کتاب ’’میزان الحق‘‘ کے چاروں ابواب کا بڑی گہری نظر سے مطالعہ کیا گیا، کیوں کہ ان ابواب میں پادری صاحب نے بائبل کی حفاظت اور قرآن مجید کو تحریف شدہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ان ابواب کا جواب اختصار کے ساتھ دیا جائے اور دے دیا گیا۔ان کا جواب دینا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اکثر مسیحی دوستوں کا ماخذ یہی کتاب ہے۔مسیحی مبلغین اسی کتاب سے مواد لے کر کتابیں شائع کرتے ہیں۔ ’’ہم نے اپنی اس کتاب(برہان الحق)میں اس بات کا خاص طور پر اہتمام کیا ہے کہ تحریف ِبائبل کو خود اس کی اندرونی شہادتوں سے ثابت کیا جائے، تاکہ ہمارے عیسائی دوستوں کو انکار کی گنجایش نہ رہے۔‘‘ مولانا موصوف فرماتے ہیں : ’’اس کتاب میں سب سے پہلے قرآن کے متعلق اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے، اور بعد میں بائبل کی حقیقت واضح کی گئی ہے۔‘‘ [1] خوانندگانِ محترم نے ملاحظہ فرمایا کہ مولانا احمد الدین کی تحریر کتنی صاف اور
Flag Counter