Maktaba Wahhabi

184 - 346
مولانا احمد الدین کی یہ کتاب 30=16/20 سائز کے 192 صفحات اور 128 عنوانات پر مشتمل ہے جو بہت سال پیشتر سکول بک ڈپو، اردو بازار گوجراں والا کی طرف سے شائع کی گئی تھی۔ کتاب کے ابتدا میں مولانا ممدوح تحریرفرماتے ہیں : ’’اکثر مسیحی دوست کہا کرتے ہیں کہ اہلِ اسلام ہماری کتابوں میں جو تحریف اور تغیر و تبدل ثابت کرتے ہیں، وہ در حقیقت نہ کسی قسم کی تحریف ہے، نہ تغیر و تبدل۔وہ ترجمہ کرنے والوں کی غلطیاں ہیں۔اصل کتابوں میں کمی بیشی کا نشان تک نہیں ہے۔ ’’ہم اپنے ان دوستوں سے عرض کریں گے کہ کیا آپ کے پاس بائبل کا کوئی اصلی نسخہ موجود ہے کہ اس نسخے کو معیار قرار دے کر موجودہ تراجم کا مقابلہ کیا جائے اور یہ بات کھل کر سامنے آجائے کہ واقعی اصلی بائبل یہ ہے اور ترجمہ کرنے والوں نے اس میں تحریف کی ہے؟ لیکن ہم یہ دعوے سے کہتے ہیں کہ دنیا کے کسی عیسائی کے پاس بائبل کا اصلی نسخہ موجود نہیں ہے۔ان سب کے پاس تراجم ہی ہیں۔‘‘ اس کے آگے مولانا لکھتے ہیں۔ ’’اگر اصل کتاب میں تغیر وتبدل نہ ہوتا تو مترجمین کی کیا جراَت کہ اس کے خلاف ترجمہ کریں۔پس ثابت ہوا کہ بائبل کے اصلی نسخے ہی میں تحریف اور تغیر و تبدل ہوا ہے۔ ’’پھر یہاں ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ان تما م تراجم میں آخر کون سا ایسا ترجمہ ہے جو اصل کتاب کے موافق ہو؟ اگر ہے تو آپ پر لازم ہے کہ اس نسخے کا اعلان کریں۔پھر یہ بھی ضروری ہے کہ اصل اور صحیح نسخے کا اعلان کرنے کے بعد باقی تراجم کو غلط اور ساقط الاعتبار ہونے کی بنا پر چھوڑدینے کا اعلان بھی کیا جائے۔ ’’یہاں یہ یاد رہے کہ رومن کیھتولک اور پروٹسٹنٹ دونوں فرقوں کی توراتوں
Flag Counter