Maktaba Wahhabi

175 - 346
مولانا عبدالحنان ایم اے کی ایک نہایت معلوماتی کتاب ’’تذکرہ مساجد اہلِ حدیث سیالکوٹ‘‘ شائع ہوئی ہے، اس سے پتا چلتا ہے کہ سیالکوٹ میں بھی مولانا احمد الدین کا سلسلہ درس جاری رہا۔فاضل مصنف لکھتے ہیں : سیالکوٹ کی ایک مسجد کانام ’’جامع مسجد اہلِ حدیث ڈپٹی باغ’‘ہے۔اس مسجد کا سنگِ بنیاد 1960ء میں وہاں کے دو مشہور علماے دین نے رکھا تھا، وہ تھے مولانا حافظ محمد شریف اور مولانا حکیم محمد صادق! حافظ محمد شریف سیالکوٹ کے ممتاز عالم اور نامور خطیب تھے۔ان کے ساتھی حکیم محمد صادق بہت سی کتابوں کے مصنف تھے۔ان کی تحریر میں بے حد شگفتگی اور دلکشی پائی جاتی ہے۔عمدہ زبان اور قرآن وحدیث کے دلائل سے بھرپور اسلوبِ نگارش ان کی تحریر کا خاصہ ہے۔چند اصحابِ ثروت کے تعاون سے یہ مسجد تکمیل کو پہنچی۔اس میں پہلا خطبہ جمعہ حکیم محمد صادق صاحب نے ارشاد فرمایا اور پھر یہ خدمت انہی کے سپرد رہی۔ جس محلے میں یہ مسجد تعمیر ہوئی، اسے ’’محلہ ڈپٹی باغ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ انگریزی حکومت کے زمانے میں سیالکوٹ کاکوئی انگریز آفیسر کسی محکمے کا ڈپٹی تھا۔یہ سارا علاقہ اس انگریز کی ملکیت تھا اور اس علاقے میں اس کا ایک باغ تھا جو کافی رقبے میں پھیلا ہوا تھا۔اسے ’’ڈپٹی باغ‘‘ کہاجاتا تھا۔اب بھی یہ علاقہ اسی نام سے موسوم ہے۔ اس مسجد میں درسِ نظامی کی تعلیم کے لیے حافظ محمد شریف صاحب نے ’’مدرسہ دارالحدیث‘‘ قائم کیا، جس میں مولانا احمد الدین گکھڑوی اور حضرت مولانا عطاء اللہ لکھوی کے فرزندِ گرامی مولانا عبدالرحمن لکھوی کی خدمات بہ طور مدرس حاصل کی گئیں۔حافظ محمد شریف صاحب کی دعوت پر مولانا محمد علی جانباز سندِ فراغت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ
Flag Counter