Maktaba Wahhabi

114 - 346
اشاعتِ اسلام روپڑ(ضلع انبالہ)نے شائع کی تھی۔ 2۔مناظرہ اجنالہ: ضلع امرتسر(موجودہ مشرقی پنجاب)کا یک مشہور قصبہ اجنالہ ہے۔آزادیِ ملک سے پہلے یہ قصبہ امرتسر کی ایک تحصیل تھا۔اب بھی شاید تحصیل ہی ہوگا۔وہاں 23 جون 1932ء کو اہلِ حدیث اور مرزائیوں کے درمیان مناظرہ ہوا۔اہلِ حدیث کی طرف سے حافظ عبدالقادر روپڑی اور مولانا احمد الدین گکھڑوی مناظر تھے۔مرزائیوں کی طرف سے مناظر تھے احمد علی اور مولوی محمد نذیر۔اہلِ حدیث کی طرف سے مناظرہ مولانا احمد الدین گکھڑوی نے کیا تھا۔ 3۔مناظرہ بمبو: ضلع گورداس پور میں ایک گاؤں کا نام ’’بمبو‘‘ ہے۔وہاں بھی جون 1932ء کو مرزائیوں سے مناظرہ ہوا۔اہلِ حدیث کی طرف سے دو مناظر تھے، ایک سید عبدالرحیم شاہ مکھوی اور دوسرے مولانا احمد الدین گکھڑوی۔ان کے مقابلے میں مرزائی مناظر مبارک احمد اور ایک اور شخص تھے۔سید عبدالرحیم شاہ فیروز پور کی تحصیل موگا کے ایک گاؤں موضع ’’مکھو‘‘کے رہنے والے تھے۔اپنے عہد کے مشہور مناظر اور مقرر تھے۔حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسری ان پر بہت اعتماد کرتے تھے اور مختلف مذاہب و مسالک کے مناظرین سے مناظرے کے لیے بسا اوقات انہی کو بھیجتے تھے۔وہ کافی عرصہ آل انڈیا اہلِ حدیث کانفرنس کے مبلغ بھی رہے۔پاکستان کی جماعت اہلِ حدیث کے مشہور رہنما سید حبیب الرحمن شاہ مرحوم قریب کی رشتے داری میں شاہ عبدالرحیم مکھوی کے پوتے تھے۔حبیب الرحمن شاہ 18 اپریل 2000ء کو فوت ہوئے۔ بہرحال بمبو میں شاہ عبدالرحیم مکھوی کی موجودگی میں مرزائی مناظرسے مناظرہ
Flag Counter