Maktaba Wahhabi

57 - 303
بھی صحیح طور پر وہی کر سکتے ہیں۔اب اگر مریض ان کے بتائے ہوئے طریقے کو اختیار کرتا ہے اور اسی کے مطابق اسے استعمال کرتا ہے تو بإذنہ تعالیٰ اس سے شفا کی توقع کی جاتی ہے ، لیکن اگر مریض دوا بنانے والی کمپنی کی ہدایتوں کو نظر انداز کر دے اور اپنی پسند اور ترجیح سے اس کی مقدار اور وقفہ استعمال وغیرہ کا تعین کرنے لگے تو کوئی ذی عقل اس کو مصیب نہیں تسلیم کرے گا۔وَلِلّٰهِ الْمَثَلُ الأعْلٰی وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔ آسمانی کتب وصحائف کا نزول اور انبیاء ورسل کی بعثت کا مقصد حضرت انسان کو اس کی دینی ودنیوی سعادت کے راستوں کی نشاندہی اور ان پر چلنے کی تلقین اور شقاوت وہلاکت کے راستوں کی نشاندہی اور ان سے بچنے کی ترغیب کے علاوہ اور کیا ہے، اور اسی کا نام اسلام ہے ، اسی اسلام کی اتباع ہر فرد کا فریضہ ہے۔ ﴿وَمَن یَبْتَغِ غَیْْرَ الإِسْلاَمِ دِیْناً فَلَن یُقْبَلَ مِنْہُ﴾(آل عمران:۸۵) (جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے گا اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا) ﴿إِنَّ الدِّیْنَ عِندَ اللّٰهِ الإِسْلاَم﴾(آل عمران:۱۹) (بے شک اللہ تعالی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے) اسلام کیا ہے؟ اس کی اساس کس چیز پر ہے ؟اس کا ماخذ کیا ہے ؟ کن چیزوں کو ماننے سے انسان مسلمان کہلاتا ہے اور ان کا نہ ماننے والا دائرہ اسلام سے باہررہتا ہے ؟ ان تمام سوالات کا جواب اسلام کی حقیقت کا معمولی علم رکھنے والا یہی دیتا ہے کہ:’’ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔‘‘ یعنی ان ہی دونوں چیزوں کے مجموعے کا نام اسلام ہے ،ان ہی دونوں چیزوں پر اسلام کی اساس ہے ، یہی دونوں اسلام کے مآخذ ہیں ، ان دونوں کو ماننے والا مسلمان اور نہ ماننے والا غیر مسلم کہلاتا ہے۔ لہٰذا ایک مسلمان کے لیے کتاب وسنت کی اتباع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، اس کے بغیر مسلمان مسلمان نہیں۔قرآ ن کی دسیوں آیتیں اور متعدد احادیث نبویہ اس حقیقت کا
Flag Counter