Maktaba Wahhabi

252 - 303
اور پاکدامن ماں کا انتخاب کیا۔ شادی کے بعد بیوی کے ساتھ جنسی مقاربت کے وقت بھی شوہر کو اپنے ہونے والے بچے کے تحفظ و سلامتی کے حق کو یاد رکھنا ہو گا، اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’ لَوْ أنَّ أحَدَکُمْ إذَا أرَادَ أنْ یَأتِیَ أھْلَہٗ قَالَ:بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَارَزَقْتَنَا، فَإنَّہٗ إنْ یُقَدَّرْ بَیْنَہُمَا وَلَدٌ فِی ذٰلِکَ لَمْ یَضُرَّہٗ شَیْطَانٌ ‘‘ (بخاری:۳۲۷۱، مسلم:۱۴۳۴) یعنی تم میں کا کوئی آدمی اپنی بیوی سے جماع کا ارادہ کرے اور یہ دعا پڑ ھ لے ’’شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے ، اے اللہ!تو ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ ،اور شیطان کو اس چیز(اولاد)سے دور رکھ جو تو ہمیں عطا کرے‘‘ تو اگر اس جماع سے ان کی تقدیر میں اولاد لکھی ہو گی تو شیطان اس کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ واضح رہے کہ بچوں کو شیطا ن کے شر سے محفوظ رکھنے کی تدبیر کا معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوتا بلکہ پیدائش کے بعد بھی والدین اور سر پرستوں کو برابر اس جانب توجہ دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔ چنانچہ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ: کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَعُوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ، وَیَقُوْلُ:إِنَّ أَبَاکُمَا کَانَ یَعُوِّذُ بِہِمَا إسْمَاعِیْلَ وَ اِسْحَاقَ:’’أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔‘‘(بخاری:۳۱۲۰) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے لیے یہ دعا فرمایا کرتے تھے:ترجمہ(اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ سے ہر شیطان اور زہریلے ہلاک کرنے والے جانور سے اور ہر نظرلگا نے والی آنکھ سے پناہ مانگتا ہوں)اور فرماتے تھے کہ تم دونوں کے باپ(ابراہیم علیہ السلام، اپنے بیٹے)اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام کے لیے ایسے ہی دعاکیا
Flag Counter