Maktaba Wahhabi

146 - 303
۵۔ دعاکرتے وقت اپنے گناہوں کا اعتراف کیا جائے اور ان کی مغفرت طلب کی جائے،اللہ کی نعمتوں پر اس کا شکریہ ادا کیا جائے۔ ۶۔ دعا کی قبولیت کے اوقات،احوال ،مقامات اور کیفیات(جن میں سے بعض کا تذکرہ آگے آئے گا)کی رعایت کرتے ہوئے دعا کی جائے اور دعا کی قبولیت کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ ۴۔ دعا کی قبولیت کے اوقات،احوال اور مقامات وکیفیات میں سے چند اہم یہ ہیں: ۱۔شب قدر ۲۔رات کا آخری حصہ،رات کے بیچ کا حصہ ۳۔اذان کے وقت ۴۔اقامت کے وقت ۵۔اذان واقامت کے درمیان ۶۔فرض نمازوں کے آخر میں یا ان کے بعد ۷۔بارش کے نزول کے وقت ۸۔جمعہ کے دن کی ایک ساعت میں ،راجح قول کے مطابق عصر کے بعدغروب آفتاب سے پہلے کا وقت ہے۔ ۹۔عرفہ کے دن عرفات کے میدان کی دعا ۱۰۔مظلوم کی بددعا ظالم پر ۱۱۔باپ کی دعا بچوں کے حق میں ۱۲۔باپ کی بددعا بچوں پر ۱۳۔مسافر کی دعا ۱۴۔روزہ دار کی دعا،بالخصوص افطار کے وقت۔۔وغیرہ وغیرہ دعا کی عدم قبولیت کے بعض اسباب: دعا کرنے والے کو ہمیشہ ان اسباب و اعمال پر نظر رکھنی چاہیے جو حدیثوں کی رو سے دعا کی قبولیت کی راہ کی رکاوٹ ہیں ، ان کے ہوتے ہوئے بندے کی دعائیں اللہ کے یہاں مقبول نہیں ہوا کرتیں۔ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر کیاکہ:’’آدمی لمباسفر کرکے بکھرے ہوئے غبار آلودبالوں کے ساتھ آتا ہے اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر ’’یارب ،یارب‘‘ کہہ کر دعا کرتا ہے ، جبکہ اس کا کھانا حرام ، اس کا پینا حرام،
Flag Counter