Maktaba Wahhabi

77 - 91
خاتمہ مردوں(شوہروں)کی خدمت میں ہماری درخواست ہے کہ اپنی عورتوں(بیویوں)کے معاملہ میں اﷲ سے ڈرتے رہا کرتے رہاکریں اوران کے ساتھ بھلائی کامعاملہ کریں،جیساکہ نبی ٔہدیٰ والرحمۃ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ((اِسْتَوصُوا بِالنِّسائِ خَیراً،فَانَّ الْمَرأۃَ خُلقتْ مِنْ ضِلَعٍ وَان أعوج شَئیٍ فِی الضِّلَعِ أعلاہُ،فَان ذَہبتَ تُقِیمُہٗ کَسَرْتَہٗ،وَاِن تَرکْتَہٗ لَم یَزلْ أعوج فاَسْتَوصُوا بِالنِّسَائِ خَیرًا))[1] ’’تم عورتوں کے ساتھ بھلائی کامعاملہ کرو،کیونکہ عورتیں پسلی سے پیداکی گئی ہے،اورپسلی میں سب سے ٹیڑھاحصہ اوپروالا حصہ ہے،اورجب تم اسے سیدھا کرنے لگوگے توتوڑدو گے،اوراگرچھوڑدوگے توہمیشہ ٹیڑھی ہی رہے گی،پس تم عورتوں کے ساتھ بھلائی کامعاملہ کرو۔‘‘ نیز انہیں اتباعِ سنت کی ترغیب اورصبر کے ساتھ انہیں عمدہ تعلیم دیتے رہنا چاہیئے،یہ تعلیم اور حسن ِمعاملہ ان شآء اللہ انہیں جنت میں کھینچ
Flag Counter