Maktaba Wahhabi

42 - 91
دنیامیں اپنے شوہر کوناراض کرنے والی عورت کے لیے بددعاکرتی ہیں۔ 4۔شوہر کی ناشکری: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ اس عورت کی طرف نہیں دیکھے گاجواپنے شوہر کی شکرگزارنہ ہو،حالانکہ وہ اپنے شوہر سے بے نیاز نہیں ہوسکتی۔‘‘[1] ایک دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’میں نے جہنم کامشاہدہ کیاتواس طرح کاایسا(دل دہلانے والا)منظرکبھی نہیں دیکھاتھا،میں نے جہنم میں زیادہ تر عورتوں ہی کودیکھاہے۔لوگوں نے سوال کیا:یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم!عورتوں کے بکثرت جہنمی ہونے کاسبب کیاہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ان کے کفر(نافرمانی)کی وجہ سے۔‘‘پوچھا گیا:کیاوہ اﷲ کی نافرمانی کرتی ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’نہیں،بلکہ اپنے شوہر کی نافرمانی وناشکری کی وجہ سے کثرت سے جہنم میں ہیں،اگرتم میں سے کوئی ان پرہمیشہ نرمی اوراحسان کاسلوک کرے اورپھرتمہاری جانب سے کبھی معمولی نقص یاکمی ہوجائے تووہ کہہ دیتی ہے کہ میں نے آپ سے کبھی بھلائی نہیں پائی۔‘‘(جب سے اس چوکھٹ پرقدم رکھاہے تکلیف میں ہوں)[2]
Flag Counter