Maktaba Wahhabi

65 - 91
ام عاقلہ کی اپنی بیٹی کوشادی کے وقت نصیحتیں ذیل کی سطروں میں ایک عقلمندماں امامہ بنت حارث کی جانب سے بوقتِ رخصتی اپنی بیٹی کے لیے چندنصیحتیں ملاحظہ فرمایئے،جوصرف اسی کی بیٹی کے لیے نہیں بلکہ ہرمسلمان بیٹی کے لیے عظیم تحفہہے۔شادی کے وقت انہوں نے اپنی بیٹی کوان الفاظ میں رخصت کیا: ’’اے میری پیاری بیٹی!جان ِجگر اورنورِنظر!آج تم اپناگھرچھوڑ کر،اپنے ماں،باپ،بھائی بہن اورجملہ اہل ِخاندان کوچھوڑ کر ایک ایسے اجنبی آشیانہ اوراجنبی شخص کے یہاں جارہی ہو،جسے تم پہچانتی نہیں ہو،آج تم ایک ایسے ساتھی اور دوست سے ملوگی جس سے تم مانوس نہیں ہو،جس کی عادتوں سے تم واقف نہیں ہو،توتم جاکراس کی کنیز بن جانا،وہ تمہارا غلام بن جائے گا،تم میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا،انْ شآء اللہ یہ تمہارے لیے تمہاری زندگی کا کامیاب جوہر بن جائیں گی۔‘‘ 1۔خلوص اورتھوڑے پرقناعت کرنا۔ 2۔خوش دلی سے اس کی باتیں سننا اورحکم بجالانا۔ 3،4۔اس کی آنکھ اورناک(پسند وناپسند)پرنظررکھنااوراس کی خواہشات و آرزوئیں پوری کرنا،کیونکہ اس کے لیے تم سے بہتر کوئی خوشبو نہیں ہوسکتی اور نہ تم سے زیادہ کوئی دلکش منظر ہوسکتا ہے۔
Flag Counter