Maktaba Wahhabi

91 - 91
ایک سوال کاجواب: مردوں کے لیے حوریں ہیں توعورتوں کے لیے کیا؟ میری محترم مسلمان بہنو! زیرِ نظرکتاب میں جب آپ نے یہ پڑھاہوگاکہ جب دنیاکی کوئیعورت اپنے نیک وصالح مردکوستاتی ہے توجنت کی حور کہتی ہے:اسے نہ ستاؤ،یہ عنقریب ہمارے پاس آنے والاہے،اس وقت آپ کے ذہن میں یہ سوال پیداہواہوگاکہ جب کوئی مرد اپنی نیک وصالح بیوی کوستاتاہے تواسے کون آوازدیتاہوگا،اسی طرح جنت میں جانے والے مردوں کوحوریں ملیں گی،توپھرعورتوں کوکیاملے گا؟ یہ ایک بڑااہم سوال ہے،پہلی مرتبہ کتاب چھپنے کے بعد سے اب تک راقم الحروف سے سعودیہ عربیہ اورہندوستان کے مختلف مقامات پر دروس اورتقریروں کے بعد یہ سوال کئی بارپوچھابھی جاچکاہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کویہ سوال کرنے کا حق ہے،خصوصاًجبکہ یہ کتاب’’ جنتی عورت‘‘کے موضوع پر گفتگوکرتی ہے توکتاب پڑھنے کے بعد آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرورپیداہوگاکہ اگر ہم جنت میں چلی جائیں(اوران شاء اﷲ ضرورجائیں گی)تومردوں کو ملنے والی حوروں کے مقابلہ میں ہمیں کیاملے گا؟ جواب: یقیناًآخرت کاثواب مردوں اورعورتوں کے لیے عام ہے،اﷲ تعالیٰ نے
Flag Counter