Maktaba Wahhabi

18 - 91
بعض لوگوں کی زبانوں پر چند شرکیہ الفاظ رائج ہوتے ہیں،جیسے کسی انسان کایہ کہنا،ماشاء اللہ وشئت جواللہ چاہے اور آپ چاہیں،یااسی طرح یہ کہناکہ:اگر اللہ اورآپ نہ ہوتے،میرے لیے توصرف آپ ہیں پھر اللہ ہے،ایساتواللہ اور آپ کی برکتوں کی وجہ سے ہے،وغیرہ۔یہ سب شرکیہ الفاظ ہیں،صحیح جملہ یہ ہے کہ اگر اللہ نے چاہاپھر فلاں نے،اگراللہ نہ ہوتا پھرفلاں شخص نہ ہوتاوغیرہ۔ 2۔تعویذ گنڈےلٹکانا شرک کایہ سبب بھی عورتوں میں کافی حدتک پایاجاتاہے،حالانکہ نظر بد وغیرہ سے بچنے کیلئے تعویذ،گنڈہ،کا غذ کاپرزہ،گھونگھا،سیپ،کوڑی،کالاد ھا گا،سکہ،چھوٹا چاقو،ہاتھی کے دانت کی بنی کوئی چیز،چمڑایاہڈی وغیرہ اورپردہ لٹکاناشرک کے وسائل میں سے ہے۔عموماًگھر کی عورتیں معمولی معمولی باتوں پر تعویذ کاسہارالیتی ہیں،بچہ دودھ نہیں پیتاتوتعویذ باندھا جاتا ہے،ہنستایاکھیلتانہیں توتعویذ باندھاجاتا ہے،حالانکہ اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ یہ تعویذآفت ومصیبت ٹالنے یادورکرنے کے وسائل میں سے ہے توایساعقیدہ رکھناشرکِ ا صغرہے۔لیکن اگریہ عقیدہ ہو کہ یہ تعویذ گنڈے وغیرہ ازخودمصیبت دورکردیں گے توایساعقیدہ رکھناشرکِ اکبر ہے۔کیونکہ ایساکرنے سے انسان کاتعلق غیراللہ سے جڑجاتاہے۔وہ اپنے اس عمل سے اللہ کی کائنات میں غیراللہ کوتصرف پرقادراوراس کاساجھی قرار دیتاہے۔
Flag Counter