Maktaba Wahhabi

21 - 91
سازشوں سے باخبر کیااورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کوقیامت کی نشانیوں سے بھی مطلع کیا۔ ہتھیلیوں کو پڑھنا(پامسٹری)اورہاتھوں کی لکیروں کے ذریعے مستقبل کاحال بتانا،پانی بھرے پیالہ میں غور سے دیکھ کریاستاروں کی مددسے پیشین گوئی کرنا،کہانت اورجادوگری کے ذریعے غیب کی خبروں کادعویٰ کرنایہ تمام چیزیں سراسر جھوٹ اور مکرہیں اورایساکرنے والاکافر ہے۔ اگردھوکہ بازجادوگراورشعبدہ باز گم شدہ چیزوں یابعض بیماریوں کے اسباب کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کردیں تویہ ان کاعلم غیب نہیں ہوتابلکہ وہ یہ معلومات جنّات اور شیطانوں سے حاصل کرتے ہیں۔بعض ضعیف العقیدہ لوگ قیافہ شناسوں اور نجومیوں کے پاس جاکر ان سے اپنے مستقبل اور اپنی ہونے والی شادی اور بیوی وغیرہ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ایساکرنا سراسر حرام ہے۔اور علمِ غیب کا مدعی اوراس کی تصدیق کرنے والا دونوں مشرک وکافرہیں۔ جادو اور قیافہ شناسی یہ مرض بھی عورتوں میں کافی حد تک پایاجاتاہے،ٹونا،ٹوٹکا توبہت ساری عورتوں میں پایاجاتاہے حالانکہ جادوانسانوں کومریض بناتا،انہیں قتل کرتااورمیاں بیوی کے درمیان جدائی ڈال دیتاہے۔جاد وگنا ہ کبیرہ ہے جیساکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((اِ جْتَنِبُوْا ا لسَّبْعَ ا لْمُوْبِقَاتِ قَالُوْا:وَ مَا ھِیَ ؟ قَالَ
Flag Counter