Maktaba Wahhabi

39 - 91
میرے ساتھ وہ بیس برس تک رہی اورمیں اس سے ہمیشہ خوش رہا،سوائے ایک مرتبہ کے اوراس وقت میں اس کے لیے ظالم ہوگیاتھا۔ایک مرتبہ فجرکی دورکعت پڑھنے کے بعد مؤذن اقامت کہنے لگا،میں محلہ کی مسجد کاامام تھا،اچانک گھر میں ایک سانپ رینگتانظر آیا،میں نے اسے ایک برتن سے ڈھانک دیا،پھر کہا:اے زینب!تم حرکت مت کرو،مجھے آنے دو،پھرجب میں نماز پڑھ کر واپس آیاتوسانپ نے اسے ڈس لیاتھا۔میں نے اس پر الحمد اورمعوّذتَین(سورۃالفلق اورسورۃ الناس)پڑھ کردم کیا،چونکہ میں کہہ چکاتھاکہ میرے آنے تک حرکت نہ کرناچنانچہ وہ اپنی جگہ پر ہی رہی،سانپ اس کی طرف آیااوراسے ڈس لیا،مگراس نے میری بات ٹالناگوارہ نہ کیا،اس نے کس قدر وفاداری نبھائی،اور اپنے شوہر کی اطاعت کا کتنا زیادہ ثبوت دیا،حالانکہ ایسے وقت میں اسے حرکت نہ کرنے کا کہہ کر میں نے اس پر ظلم کیاتھا۔طبائع النساء لابن عبد ربہ الاندلسی 44۔46۔ جن أمور سے مسلمان عورتوں کوبچناچاہیئے ذیل میں چندایسے کاموں کاتذکرہ کیاجارہاہے جن سے ہرمسلمان عورت کودور رہناچاہیئے کیونکہ یہ امور اسے جنت میں داخل ہونے سے روکنے والے ہیں۔ 1۔شوہرکی نافرمانی: حضرت جابربن عبداﷲ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں حاضرتھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter