Maktaba Wahhabi

45 - 91
مُسْوَدَّۃٌ﴾[1] ’’جولوگ اﷲ پر جھوٹاالزام باندھتے ہیں،قیامت کے دن ان کے چہرے سیاہ ہوں گے۔‘‘ امام حسن البصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:’’بلاشبہ حلال وحرام کے معاملہ میں اﷲ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرجھوٹ بولناصریح کفرہے۔‘‘ شوہر کی اجازت کے بغیرنفلی روزہ رکھنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی عورت اپنے شوہرکی موجودگی میں(جوکہ اس کے پاس موجود ہو)اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔‘‘[2] یہ اس لیے کہ شوہر کی موجودگی میں عورت کانفلی روزہ شوہر کوفتنہ میں ڈال سکتاہے،نیز عورت سے فائدہ اٹھانے میں شوہر کے لیے یہ روزہ ایک رکاوٹ بن سکتاہے،البتہ فرض روزے بلا اجازت ہی رکھے جائیں گے،کیونکہ فرض روزہ اﷲ کاحق ہے اوراﷲ کاحق بندوں کے حق پرمقدّم ہے۔
Flag Counter