Maktaba Wahhabi

74 - 91
ادائیگی میں اپنے شوہرکی مدد کرے،اس کاہاتھ بٹائے اوراس کام کی انجام دہی میں اس کے شانہ بہ شانہ چلنے کی کوشش کرے۔ بیوی کویہ بھی سمجھ لینا چاہیئے کہ بدلہ دینے والااورحساب لینے والاحاکمِ اعلیٰ اﷲتعالیٰ ہے،جوکبھی نہیں مرے گا،اورہرشخص جیساسلوک کسی دوسرے کے ساتھ کرے گاویساہی سلوک اس کے ساتھ بھی ہوگا۔آج کی بیوی اورآج کی بہوکل کی ساس ہوگی لہٰذا آج اگر وہ اپنے خاوند کے ماں باپ کے ساتھ اچھاسلوک کرے گی تو کل بڑھاپے میں اس کی بہوبیٹیاں اس کے ساتھ اچھاسلوک کریں گی اوریہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ نیک کام کر نے والوں کااجراﷲ تعالیٰ کبھی ضائع نہیں کرتا۔[1] شوہر پر بیوی کے حقوق جس طرح شوہر ہروقت بیوی سے اس کے فرائض وواجبات اورلوازمات کی ادائیگی کاخواہاں رہتاہے،اسی طرح اسلامی شریعت نے بیوی کے لیے شوہر پر کچھ فرائض مقررکییٔ ہیں،اس لیے شوہر کی ذمہ داری ہے کہ اپنی بیوی کے حقوق اداکرے،اوربیوی کوکسی قسم کی تکلیف نہ دے،نہ ہی اس کیجذبات کومجروح کرے،اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿وَ لَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ بِا لْمَعْرُوْفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَیْہِنَّ دَرَجَۃٌ﴾[2]
Flag Counter