Maktaba Wahhabi

75 - 91
’’اورمردوں پرعورتوں کاحق ایساہی ہے جیسا کہ دستور کے مطابق عورتوں پرمردوں کاحق ہے،البتہ مردوں کوعورتوں پرکچھ فضیلت حاصل ہے۔‘‘ ایک دوسرے مقام پرفرمایاہے: ﴿وَعَا شِرُوْ ہُنَّ بِا لْمَعْرُوْفِ فَاِن کَرِہْتُمُوْ ہُنَّ فَعَسٰٓی أنْ تَکْرَہُوْا شَیْئاً وَّ یَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیْراً کَثِیْراً﴾[1] ’’اوردیکھو!عورتوں کے ساتھ خوش معاملگی سے رہو،پھراگرتمہیں وہ کسی وجہ سے ناپسندہوں توعجب نہیں کہ ایک چیزتمہیں ناپسندہواوراﷲ تعالیٰ اس میں بڑی خیروبرکت رکھ دے۔‘‘ حکیم بن معاویہ القشیری سے روایت ہے کہ ان کے والد نے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرمایا:یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم!ہماری بیویوں کے ہم پرکون سے حقوق ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم کھاؤ توانہیں بھی کھلاؤ،جب پہنوتوانہیں بھی پہناؤ،اورانہیں چہرے پر مت مارو،اورانہیں گھر میں رکھو۔‘‘[2] عبداﷲ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھ سے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اے عبداﷲ!کیامجھے یہ خبرنہیں دی گئی ہے کہ تم دن کوروزہ رکھتے ہو اوررات کوقیام کرتے(تہجدپڑھتے)ہو؟میں نے کہا:ہاں یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم!معاملہ کچھ ایساہی ہے،توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم ایسانہ کرو،روزہ بھی
Flag Counter