Maktaba Wahhabi

46 - 91
شوہرکوفائدہ اٹھانے سے روکنا عورت کی تخلیق ہی مرد کے لیے ہوئی ہے،عورت کاوجود مرد کی تسکین وراحت کا سامان ہے،شادی اسی مقدس رشتے کا نام ہے کہ عورت ایک بیوی کی حیثیت سے اپنے شوہر کوخوشیاں فراہم کرے،دن بھرکاتھکاماندہ شوہرجب شام کوگھر میں داخل ہوتوبیوی کی حسین مسکراہٹیں،گھر کی حسن ترتیب۔بچوں کی صحیح نگہہ داشت اوربہترین ولذیذ کھانا اس کی تھکان کوختم کردے،شادی کے بعدعورت کاجسم اوراس کے جسم کاہرہرعضو شوہر کی لطف اندوزی کے لیے ہے،جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿وَ مِنْ آیَا تِہٖ أنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ أنْفُسِکُمْ أزْوَ ا جاً لِّتَسْکُنُوْا اِلَیْھَاوَ جَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّ ۃً وَّرَحًمَۃً اِنَّ فِیْ ذَالِکَ لآ یَاتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ﴾[1] ’’اوراس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیداکیں،تاکہ تم ان سے سکون و آرام پاؤ،اس نے تمہارے درمیان محبت اورہمدردی قائم کردی،یقینا غوروفکرکرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔‘‘ مگر اس کے باوجود اگر کوئی عورت اپنے حسن کے غرور میں چورہوکر،اپنے باپ داداکے مال ودولت پراتراتے اور فخرکرتے ہوئے اپنے شوہر کوانگلی کے
Flag Counter