Maktaba Wahhabi

33 - 91
چاہت کے ساتھ بھرپورکوشش کرے،کیونکہ وہی اس کی جنت وجہنم ہے۔ 7۔ جوہمیشہ اس بات کی چاہت رکھے کہ اس کاشوہر جب بھی اسے طلب کرے تواس کے لیے حاضرہو،اوراپنے آپ کومکمل طورپراس کے سپرد کردے۔ جنت میں داخلہ کی چندشرطیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے لیے جنت میں داخلہ کی جوشرائط بیان فرمائی ہے،ان میں سے چند یہ ہیں: 1۔ مکمل پابندی سے پانچوں وقت کی نماز پڑھنا۔ 2۔ ماہِ رمضان کے روزے رکھنا۔ 3۔ اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرنا۔(زناکاری وبرائی سے دوررہنا) 4۔ شوہر کی اطاعت کرنا۔ جب یہ تمام کام وہ کرے گی تواس سے کہاجائے گا کہ توجنت میں اس کے جس دروازہ سے چاہے داخل ہوجا۔ نیک وفرمانبردار بیوی کاایک سبق آموز واقعہ ہیثم بن عدی الطائی سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سے مجالد نے شعبی کے حوالہ سے بیان کیا،شعبی کہتے ہیں کہ:مجھ سے شریح نے بیان کیاکہ اے شعبی!تم بنوتمیم کی عورتوں سے شادی کرو،کیونکہ میں نے انہیں زیادہ عقل
Flag Counter