Maktaba Wahhabi

13 - 91
ایمان کی تباہی کے چنداسباب (جن سے بچناضروری ہے) ایمان کو تباہ وبربادکردینے والے بعض کاموں سے واقفیت ازحدضروری ہے تاکہ جنت کے سفر میں شیطان رکاوٹ کھڑی نہ کرسکے،ان میں سب سے عظیم جرم شرک ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿اِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ﴾[1] ’’یقیناًشرک بڑابھاری ظلم ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اِ نَّہٗ مَن یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَأْ وَاہُ النَّارُ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ أنْصَارٍ﴾[2] ’’ یقین مانوکہ جوشخص اللہ کے ساتھ شرک کرتاہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کردی ہے،اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے،اور ظالموں(مشرکوں)کاکوئی مددگار نہیں ہوگا۔‘‘ اگرکوئی شرک میں مبتلا ہوگیاتویہ اس کی تمام عبادتوں،مثلاً نماز،روزہ،زکوٰۃ،اورجہادو صدقات سب اعمال کوبربادکردیتاہے،جیساکہ اللہ تعالیٰ
Flag Counter