Maktaba Wahhabi

36 - 114
شرکِ اکبر کے نقصانات سوال:… شرک اکبر کا کیا نقصان ہے اورکیا اس کی موجودگی میں کوئی عمل فائدہ دیتاہے؟ جواب:… شرک اکبرجہنم میں ہمیشگی کا سبب بنتاہے اورشرک کے ہوتے ہوئے کوئی عمل نفع بخش نہیں ہوسکتااس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء کے بارے میں فرمایا: ﴿ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾ (الأنعام: ۸۸) ’’اگر انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہوجاتا۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ﴿ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ ﴾ (المائدۃ: ۷۲) ’’جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے،اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔‘‘ سوال:… کیا اسلام میں صوفیانہ طریقے اور جماعتیں ہیں؟ جواب:… اسلام میں صوفیانہ طریقے اور جماعتیں نہیں ہیں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ﴾ [الروم: ۳۱-۳۲] ’’ان مشرکین میں سے نہ ہوجاؤ، جنہوں نے اپنا اپنا دین الگ بنالیا،اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں،ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی پر خوش ہے۔‘‘ سید ہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter