Maktaba Wahhabi

23 - 114
(( أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَشْہَدُوا أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰه وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰه وَیُقِیمُوا الصَّلَاۃَ وَیُؤْتُوا الزَّکَاۃَ فَإِذَا فَعَلُوا ذٰلِکَ عَصَمُوا مِنِّی دِمَائَ ہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ إِلَّا بِحَقِّ الْإِسْلَامِ وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللّٰه )) [1] ’’مجھے لوگوں سے جنگ کا حکم دیا گیا یہاں تک کہ وہ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰه کے قائل ہوجائیں،جو بھی لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰه کاقائل ہوگیا،اس نے مجھ سے اپنی جان ومال کو محفوظ کرلیا الایہ کہ وہ کسی اسلامی قانون کی زد میں آجائے اور اس کا حساب اللہ عزوجل پر موقوف ہے۔‘‘ 4:… جن چیزوں پر لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہ دلالت کرتا ہو، ان کے لیے سرتسلیم خم کردینا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ ﴾ [الزمر: ۵۴] ’’پلٹ آؤاپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ۔‘‘ 5:… اخلاص،یعنی کسی بھی عمل کو اس طرح صالح نیت سے کرنا کہ اس میں شرک کا کوئی شائبہ نہ ہو۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا ا للّٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ ﴾ [البینۃ: ۵] ’’اور انہیں صرف اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ یکسو ہو کر اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کرتے ہوئے اللہ کی بندگی کریں۔‘‘ 6:… کلمہ طیبہ پر عمل کرنے والوں سے محبت کرنا،اور اس کے منکرین سے لاتعلقی رکھنا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللّٰهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ
Flag Counter