Maktaba Wahhabi

16 - 114
سنت وبدعت سوال:… کیا اسلام میں بدعت حسنہ کا وجود ہے؟ جواب:… ہرگز نہیں، کیونکہ دین اسلام میں ہربدعت گمراہی ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ﴾ [المائدۃ: ۳] آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیاہے اور اپنی نعمت تم پر مکمل کردی ہے اور تمہارے لیے دین اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے پسند کرلیا ہے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبہ میں فرمایا کرتے تھے: ((اِیَّاکُمْ وَ مُحْدَثَاتِ الأُمُورِ فَاِنَّ کُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ وَکُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ وَکُلَّ ضَلَالَۃٍ فِیْ النَّارِ)) [1] ’’بدعتوں سے بچتے رہو،ہر بدعت گمراہی کا پیش خیمہ ہے،او رہر گمراہی جہنم کا باعث ہے۔‘‘ سوال:… دین اسلام میں بدعت کسے کہتے ہیں؟ جواب:… دین اسلام میں ہر اُس دینی معاملے کو بدعت کہتے ہیں جس کی کوئی شرعی دلیل نہ ہو۔ فرمان الٰہی ہے:
Flag Counter