Maktaba Wahhabi

12 - 114
مسلمان ہونے کی شرائط سوال:… مسلمان ہونے کی کیا شرائط ہیں؟ جواب:… آدمی اس وقت تک صحیح معنوں میں مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک کہ درج ذیل شروط اس میں نہ پائی جائیں: 1: توحید الوہیت کوجانے اور اس کے مطابق عمل کرے۔ 2: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تمام باتوں کی تصدیق کرے،اس کے اوامر ونواہی پرپوری طرح عمل کرے۔ 3: کفار ومشرکین سے دوستی نہ رکھے،بہت سے مسلمان مشرک تو نہیں لیکن اہل شرک سے دوستی رکھتے ہیں،اس وجہ سے وہ کامل مسلمان نہیں ہوسکتے۔ 4: نصیحت کے فریضے کو ادا کرے،جو یہ کہے کہ مسلمان اگرچہ شرک،کفر اور گناہوں کے مرتکب ہوں،ہم انہیں نصیحت نہیں کریں گے،وہ حقیقی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ﴾ [النحل: ۱۲۵] ’’اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ دو،اور لوگوں سے مباحثہ ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو۔‘‘ سوال:… قبولِ توبہ کی کیا شرائط ہیں؟ جواب:… قبولِ توبہ کی درج ذیل شرائط ہیں:
Flag Counter