Maktaba Wahhabi

104 - 114
(4) لین: یہ حروف ایسی نرمی سے ادا ہوتے ہیں کہ آواز بند نہیں ہوتی۔ جیسے: ﴿خَوْفْ، قُرَیْشْ﴾ یہ دوحروف: ( و ی) ہیں جب کہ ساکن ماقبل مفتوح ہوں۔ ان کو ’’لِیْنیَّہْ‘‘ کہتے ہیں ۔ (5) انحراف: یہ صفت ل اور راء میں ہوتی ہے ان میں ایک دوسرے کے مخرج کی طرف مائل، پھرتے اور لوٹتے ہیں۔ یہ دو حروف ’’ ل ، ر ‘‘ ہیں۔ان کو منحرفہ کہتے ہیں۔ (6) تکریر: یہ حرف کنارہ زبان سے کپکپی سے ادا ہوتا ہے۔یہ ایک حرف راء ہے۔اس کو مکررہ یا تکریریہ کہتے ہیں۔ سوال:… تکرار کتنی قسمیں اور حکم بیان کریں ؟ سوال:… تکرار کی دو قسمیں ہیں: 1 - حقیقی تکرار . 2 - مشابہ تکرار ۔ حکم: حقیقی تکرار سے بچنا چاہیے۔مشابہ تکرار اختیار کرنا چاہیے۔ (7) استطالت: اس حرف کی آواز مکمل حافہ میں دراز رہتی ہے۔ یہ ایک حرف ’’ض‘‘ہے۔ اس کو مستطیل کہتے ہیں۔ (8) غنہ: ا ن حروف کی آواز ناک کی جڑ سے نکلتی ہے۔یہ دوحرف ’’نون اورمیم‘‘ ہیں۔ سوال:… صفات ممیزہ اورغیرممیزہ کی تعریف کیا ہے؟ جواب:… صفات ممیزہ وہ صفات لازمہ جوایک مخرج کے حرفوں کو جدا کرنے والی ہوں۔ غیرممیزہ وہ صفات جو ایک مخرج کے حرفوں کوجدا نہ کرتی ہوں۔ سوال:… قوت وضعف کے اعتبار سے صفات کی کون سی اقسام ہیں؟ جواب:… (1) صفات قویہ: ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ جہر شدت استعلاء اطباق اصمات صفیر ۷ ۸ ۹ ۱۰ ۱۱ ۱۲ قلقلہ انحراف تکریر تفشی استطالت غنہ
Flag Counter